دوبئی میں آصف علی زرداری کی 63ویں سالگرہ منائی گئی۔

پی پی پی یو اے ای کو طرف سے مبارکباد ،سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا
حالیہ انتخابات کو بھی زیر بحث لایا گیا۔
پاک فوج کو سیلوٹ وہ پاکستان کی حفاظت کرتے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی متحدہ عرب امارات نے گزشتہ دنوں پاکستان پیپلز پارٹی کے عظیم لیڈر اور پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی 63ویں سالگرہ دوبئی میں منائی ، جس میں امارات بھر سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکرز، لیڈران اور جیالوں نے شرکت کی۔ آصف علی زرداری کی سالگرہ کے موقع پر تالیوں کی گونج میں کیک کاٹا گیا اور انہیں مبارکباد کے پیغامات اور نیک تمنائیں بھجوائی گئیں۔ اس موقع پر حاضرین نے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت کا بھی ذکر کیا۔ پی پی پی کی اس میٹنگ میں حالیہ ملک گیر انتخابات میں پیپلز پارٹی کے بہتر نتائج حاصل نہ کر سکنے پر بھی بحث ہوئی جبکہ پی پی پی یو اے ای کی قیادت نے الیکشن پر تحفظات کا اظہار بھی کیا۔ پی پی پی کے اس اجلاس میں چودھری راشد علی ، سید سجاد حسین شاہ، سردار جاوید یعقوب ، ملک محمد اسلم، جنید عباسی، راجہ اکرام الحق ، راجہ خیام الحق، قاسم بلوچ، زاہد بلوچ، عرفان گوندل، رفعت شریف، رضوان عبداللہ، امام بخش ، محمد جمال اور دیگر بہت سے لوگوں نے شرکت کی۔
حالیہ انتخابات کے دوران پاک فوج کے کردار کو بھی سراہا گیا۔ مقررین نے کہا کہ حالیہ انتخابات دیانتداری سے ہوئے ہیں جنہیں عالمی اداروں نے بھی سراہا ہے۔ مقررین نے کہا کہ حالیہ ملک گیر انتخابات میں اُس طرح واضح اکثریت حاصل نہیں کر سکی کہ جس کی امید کی جا رہی تھی تاہم ووٹرز نے اپنے پیار کا اظہار کیا اور پی پی پی کو ووٹ دے کر پارٹی کو عزت دی۔ مقررین نے کہا کہ بعض سیاسی لیڈر جس طرح مولانا فضل الرحمن اور محمود اچکزئی وغیرہ سیاسی مچھلیاں ہیں جو حکومت کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتیں۔ ان لوگوں نے حکومت میں آکر عوام کی بجائے اپنی ڈاتیات کا ہی خیال رکھا ہے۔ پی پی پی یو اے ای کے نمائندوں نے اپنے ورکرز سے کہا ہے کہ وہ حالیہ انتخابات کے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل پر نظر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل پی پی پی کا ہی ہے جبکہ ہم اپنے سیاسی قائدین آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔ جیالوں نے پی پی پی کیلئے مزید عزم ہمت کے ساتھ کام کرنے کا اعادہ بھی کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...