عمران خان اقتدار نہیں، ہر شہری کو انصاف کی فراہمی کے مشن کی تکمیل چاہتے ہیں:عبدالعلیم خان  

Aug 10, 2018

 لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب ے صدر اور رکن صوبائی اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عمران خان اقتدار نہیں ہر شہری کو انصاف کی فراہمی کے مشن کی تکمیل چاہتے ہیں اور آئندہ5برسوں کے بعد کا پاکستان اسی تبدیلی سے مزئین ہوگا جس میں شہریوں کو بلا تفریق اُن کے حقوق دیے جائیں گے اور کوئی کسی کا حق نہیں مار سکے گا ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ یوم آزادی کے دن سے کپتان کی قیادت میں کامیابیوں کا نیا سفر شروع ہونے والا ہے اور گزشتہ70برسوں کی ناکامیوں سے سبق حاصل کرتے ہوئے روائتی نظام میں تبدیلی لائیں گے اور آہنی عزم کے ساتھ آگے بڑھیں گے، انہوں نے کہا کہ خود کچھ نہ کر پانے والے تحریک انصاف کے بارے میں بھی بدگمانیوں کا اظہار کر رہے ہیں اور 25جولائی کو عوامی اعتماد سے محروم ہونے والے اب ملک میں انتشار پھیلانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں، عبدالعلیم خان نے مولانا فضل الرحمان کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار چھن جانے کے غم میں کسی بھی لیڈر کااس قدر بوکھلاجانا سمجھ سے بالاتر ہے ،مولانا کو اپنے قد کاٹھ کا خیال کرنا چاہیے اور قومی اداروں کے بارے میں اس طرح کی غیر ذمہ دارانہ گفتگو سے پرہیز کرنا چاہیے۔ 

مزیدخبریں