لا ہو ر (نامہ نگار)ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات لاہور ریجن لاہور ملک مبشر احمد خان نے عید الضحیٰ کے موقع پر لاہور ریجن کی تمام جیلوں کے آفیسر ان و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں اور احکامات جاری کیے کہ تما م آفیسران عید کی نماز اسیران کے ساتھ اپنی اپنی جیلوں پر ادا کریں گے۔ اسیران کے لواحقین عید کے روز اور دوسرے روز اپنے پیاروں کو گھر سے پکا ہوا کھانا جیل میں دے سکیں گے۔ ڈی آئی جی ملک مبشر احمد خان عید کی نماز سنٹرل جیل لاہور میںقیدیوں کے درمیان ادا کریں گے اور مٹھائی بھی تقسیم کریں گے۔
عید الضحیٰ کے موقع پرلاہور ریجن کی تمام جیلوں کے افسر وملازمین کی چھٹیاں منسوخ
Aug 10, 2019