لاہور (نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ سیف سٹی سمارٹ اینڈ کیمونٹی پولیسنگ کے حوالے سے عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کا شاہکار منصوبہ ہے۔ خو اتین اور بچوں پر تشدد، اغوا ء ، زیادتی سمیت دیگر جرائم بالخصوص توہین رسالت کے متعلق 15پر موصول ہونے والی کالز پر کم از کم سرکل افسر رسپانڈ کرے جبکہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ(پی آئی ٹی بی) کے پاس موجودپنجاب پولیس کے ڈیٹا کو 30ستمبرتک سیف سٹی لاہور میں منتقل کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سنٹرل پولیس آفس میں سیف سٹی مینجمنٹ کمیٹی کے پانچویں اجلاس کے دوران افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا ۔
سیف سٹی سمارٹ اینڈ کیمونٹی جدید ٹیکنالوجی کاشاہکار منصوبہ ہے:عارف نواز خان
Aug 10, 2019