کراچی (نیوز رپورٹر)کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے ‘ مودی کو ہاتھ بھی نہیں لگانے دینگے‘جمہوریت کا دعویدار بھارت طاقت کے زور پر کشمیر پر قابض ہے ‘کشمیر کا فیصلہ کشمیریوں کی رائے سے ہوگا‘کشمیر کے وارثوں کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کو ملکی اور بین الاقوامی فورمز پر اٹھایا جائے ۔کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے جسے بین الاقوامی سطح پر بھی تسلیم کیا جاتا ہے ،کشمیریوں کے جذبہ حق خود ارادیت کو کوئی آئینی ترمیم ختم نہیں کر سکتی ۔ کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کیلئے قیمتی جانوں کا نذرانہ د ے رہے ہیں ۔ جمہوریت کا دعویدار