اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بیگم صفدر اعوان کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے عدالت میں ثبوتوں کے بجائے قطری چھتری پیش کی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف صاحب! بیگم صفدر اعوان کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے مائیکروسوفٹ کا کیلبری فونٹ مارکیٹ میں آنے سے پہلے ہی لانچ کر دیا۔ اور ان کا قصور یہ ہے بیگم صفدر اعوان کیبلری فونٹ کی جعلساز اور بے نامی دار ہیں، ٹی ٹیز میں آل شریف کی شراکت دار اور انٹرویوز میں کچھ اور عدالتوں میں کچھ اور کہنے والی فنکار ہیں، ان کا قصور یہ ہے کہ غیر ملکیوں نے ملین ڈالرز ان کے اکانٹ میں بھیجے لیکن ان کو خبر نہ ہوئی۔معاون خصوصی نے کہا کہ ان کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے بچر آف گجرات اور کشمیریوں کے قاتل مودی کو اپنے گھر بلا کر قومی سلامتی کو داغدار نہ کر سکیں، ان کا قصور یہ ہے کہ سجن جندال جیسے پاکستان دشمنوں سے خفیہ ملاقاتیں کرنے کے باوجود پاکستان کو کمزور نہ کر سکیں۔
بیگم صفدر اعوان کا قصور ہے عدالت میں ثبوتوں کے بجائے قطری چھتری پیش کی: فردوس عاشق
Aug 10, 2019