سونا 87 ہزار روپے تولہ، ڈالر بھی 80 پیسے اضافہ سے 159.50 کا ہوگیا

لاہور (کامرس رپورٹر)پاکستان میں سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور ایک تولہ سونا ستاسی ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔ جیولرز کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت دو سو روپے کے اضافے سے ستاسی ہزار روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 2 ڈالر کے اضافے سے ایک ہزار پانچ سو دو ڈالر تک پہنچ گئی۔ ماہرین کے مطابق امریکہ اور چین کی تجارتی جنگ کے باعث سونے کی خریداری میں اضافے سے سونا مہنگا ہو رہا ہے۔ مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر انیس پیسے اور اوپن مارکیٹ میں اسی پیسے مہنگا ہو گیا۔ ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 158 روپے 80 پیسے تک فروخت ہوا۔ تاہم سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 19 پیسے کے اضافے سے 158 روپے 44 پیسے رہی تاہم یورو 6 پیسے سستا ہو کر 177 روپے 44 پیسے اور برطانوی پاونڈ 57 پیسے سستا ہو کر 191 روپے 92 پیسے کا ہو گیا۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 80 پیسے کے اضافے سے 159 روپے 50 پیسے ہو گئی یورو کی قیمت فروخت 177 روپے برقرار رہی جبکہ برطانوی پائونڈ بھی 50 پیسے مہنگا ہو کر 193 روپے کا ہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...