وزیراعظم کو بیوی کی پروا ہے نہ بچوں کی دوسروں کو سوچنا چاہئے: زرداری

Aug 10, 2019

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)سابق صدرآصف زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم تو نہیں سوچتے، ان کو اپنی بیوی کی پروا ہے اور نہ ہی بچوں کی، لیکن دوسروں کو سوچنا چاہیے۔ زرداری پارلیمنٹ ہائوس پہنچے تو ایک صحافی نے ان سوال کیا کہ شنید ہے کہ بلاول کو بھی گرفتار کیا جائے گا؟۔ آصف زرداری نے انہیں جواب دیا کہ خیر ہے، وہ مرد ہے، کل بھی کہا تھا کہ مریم نواز کی گرفتاری زیادتی ہے، ان کو سوچنا چاہیے، ان کی بھی مائیں بہنیں ہیں۔

مزیدخبریں