سٹریٹجک گہرائی کے باعث سعودی عرب امت مسلمہ کی قیادت کا اہل، شیخ السدیس

جدہ (نوائے وقت رپورٹ) امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ حج ایک مقدس عبادت ہے، لہذا اس میں سیاسی نعرے شریعت کے مطابق نہیں۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے جنرل پریذیڈنٹ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس نے زور دیا ہے کہ حج ایک مقدس فریضہ ہے، یہ نہ سیاسی نعروں کی جگہ ہے، نہ ہی فرقہ وارانہ نعروں کی، اور نہ ہی مذہبی جھگڑے کی، انہوں نے اللہ کی کتاب اور اس کے رسول کی سنت پر جمے رہنے کی اور توحید کے نعرے کو بلند کرنے کی اور تلبیہ کرتے رہنے کی ترغیب دلائی۔ انہوں نے مزید کہا مملکت سعودی عرب کی عوام اور حکومت اللہ کے مہمانوں کی آمد سے خوش ہوتے ہیں، اور ہم حجاج کرام کی خدمت کرنے پر فخر کرتے ہیں اور خوشی محسوس کرتے ہیں، اور انتہائی محبت کے جذبے سے جو اس ملک کی قیادت کے شدید اہتمام اور بطور خاص خادم حرمین شریفین، اللہ ان کی حفاظت فرمائے، کی امنگوں کے مطابق ہے۔ مملکت سعودی عرب کی ایک سٹرٹیجک گہرائی اور اسلامی وزن اور عالمی سطح پر نمایاں اہمیت ہے، جس کی وجہ سے یہ ملک امت مسلمہ کی قیادت کے اہل ہے۔ شیخ السدیس نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ اللہ تعالی حرمین شریفین کے ملک کی ہر برائی سے حفاظت فرمائے اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ان کے ولی عہد کو اسلام، مسلمانوں اور مقدس مقامات کی خدمت کی مزید توفیق عطا فرمائے، اور ہمارے فوجیوں کو دشمنوں پر نصرت اور کامیابی عطا فرمائے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...