بھارتی ڈھٹائی: تھر ایکسپریس کی بندش کے فیصلے پر بھی نظرثانی کی استدعا

نئی دلی(نیٹ نیوز) پاکستان کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور مودی سرکار کی کشمیر دشمن قانون سازی پر احتجاجاً سمجھوتہ ایکسپریس کے بعد تھر ایکسپریس کی بندش پر بھارت دہائیاں دینے لگا۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے پاکستان کی جانب سے سمجھوتہ ایکسپریس اور تھر ایکسپریس ٹرین سروس بند کرنے کو یک طرفہ فیصلہ قرار دیتے ہوئے فیصلے پر نظر ثانی کی استدعا کی ہے۔ رویش کمار نے مزید کہا کہ پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان چلنے والی 2 ٹرین سروسز کو ہم سے مشاورت کیے بغیر بند کر دیا جس سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔بھارتی ترجمان نے اپنی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر کو کشمیر کو اندرونی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی قانون ساز اسمبلیوں کی قانون سازی پر پاکستان کا اعتراض درست نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...