پی سی بی نے 30 خواتین کرکٹرز کو ہائی پرفارمنس کیمپ میں طلب کر لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈ نے 30 خواتین کرکٹرز کو ہائی پرفارمنس کیمپ میں طلب کر لیا ۔دوہفتے کا کیمپ ایبٹ آباد میں لگایاجائے گا۔ کیمپ کیلئے 30 نمایاں خواتین کرکٹرز کو طلب کرلیا گیا۔ ایبٹ آباد ہونیوالے کیمپ کیلئے پی سی بی نے عالیہ ریاض، عروب شاہ، عائشہ ناز، عائشہ ظفر، بسمعہ معروف، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء ، حرینہ سجاد ،ارم جاوید ، جویریہ رؤف، جویریہ ودود، کائنات حفیظ، کائنات امتیاز، ماہم طارق، منیبہ علی، بی بی ناہیدہ اور نجیہہ علوی ،نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، نداراشد، رامین شمیم، صباء نذیر، سعدیہ اقبال، ثناء میر، سدرہ امین، سدرہ نواز، سوہا فاطمہ، طوبہٰ حسین، عمیمہ سہیل اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔ کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب عروج ممتاز، اسماویہ اقبال اور مرینہ اقبال پر مشتمل قومی خواتین سلیکشن کمیٹی نے کیا ہے۔ عائشہ جلیل منیجر، ہیڈ کوچ مارک کولز، بیٹنگ کوچ اقبال امام، ٹرینر جمال حسین اور کوچ اے ٹیم شاہد انور بطور آفیشل کیمپ کو سپر وائز کریں گے۔ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلنا ہے۔ بنگلہ دیش سیریز کے بعد قومی خواتین کرکٹ ٹیم کو آئندہ سال آسٹریلیا میں شیڈول آئی سی سی ویمن ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کرنی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...