بھارتی اقدامات سے خطے میں امن اوراستحکام خطرے میں پڑسکتاہے: شاہ محمود قریشی

بیجنگ میں اپنی چینی ہم منصب وانگ ژی کے ساتھ اڑھائی گھنٹے کی ملاقات کے بعد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جانے کے پاکستان کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتا ہے اور اس نے اس سلسلے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوںنے کہا کہ چین نے اتفاق کیا ہے کہ بھارت کی طرف سے کئے گئے اقدامات یکطرفہ ہیں جن سے مقبوضہ جموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل ہوگئی ہے۔Wang yi نے اس بات پربھی اتفاق کیاکہ بھارتی اقدامات سے خطے میں امن اوراستحکام خطرے میں پڑسکتاہے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ ان کے چینی ہم منصب نے بھی تائید کی ہے کہ جموں وکشمیر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے اور اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کیا جانا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن