اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزنے یمن کے شہرعدن میں پُرتشدد جھڑپوں پر تشویش ظاہر کی ہے اور فریقین پرجنگ بندی پرزوردیاہے۔
ایک بیان میں انتونیوگوتریزنے متحارب فریقوں پرزوردیاہے کہ وہ اپنے اختلافات اور یمنی عوام کو درپیش مصائب ومشکلات کے حل کے لئے جامع مذاکرات کی راہ اختیارکریں۔