سابق سری لنکن صدر مہندرا راجا نے چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا

Aug 10, 2020

کولمبو (نوائے وقت رپورٹ) سری لنکا کے سابق صدر مہندرا راجا پاکسے نے چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق حلف برداری کی تقریب کولمبو کے قریب بدھ مت کی عبادت گاہ میں ہوئی۔ سری لنکن صدر اور مہندرا راجا پاکسے کے چھوٹے بھائی گوتا باپا راجا پاکسے نے وزیراعظم راجا پاکسے سے حلف لیا۔

مزیدخبریں