ہنڈراس میں کاربن مونو آکسائیڈ گیس کے اخراج سے 5  افراد ہلاک

تیگوسی گالپا(اے پی پی) لاطینی امریکی ملک  ہنڈراس کے دارالحکومت تیگوسی گالپا میں کاربن مونو آکسائیڈ گیس کے اخراج سے 5 مزدوروں کی موت ہوگئی ہے۔ محکمہ فائر کے ترجمان آسکر ٹریمنیو نے بتایا کہ یہ واقعہ مشرقی تیگوسی گالپا سویاپا میں پیش آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹینک سے پانی نکالنے کے لئے مزدوروں نے گیسو لین سے چلنے والے پمپ کا استعمال کرررہے تھے۔جس کی وجہ سے مشین سے خارج ہونے والے کاربن مونو آکسائڈ کی وجہ سے دم گھٹنے سے موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ دو کارکنوں کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا ، لیکن علاج سے قبل ہی دونوں کی موت ہوگئی۔

ای پیپر دی نیشن