امریکہ میں ملیریا کی دوا کلوروکوئن کے استعمال سے کرونا کے 100 مریضوں کی ہلاکت کا انکشاف

Aug 10, 2020

واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکہ میں رواں برس کی پہلی ششماہی میں کرونا وائرس کے علاج کے لئے ملیریا کی دوا ہائیڈروکسی کلوروکوئن استعمال کرنے والے 100 سے زائد کووڈ 19 کے مریضوں کی اموات کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ انکشاف امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کے رپورٹنگ سسٹم کا جائزہ لینے والے جرنل ملوایکی سینشیل نے مختلف رپورٹوں کی بنیاد پر کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مارچ میں کلوروکوئن اور ہائیڈروکسی کلورو کوئن کو کرونا کے علاج کے لئے استعمال کرنے کی تجویز دی تھی۔ جبکہ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کلوروکوئن اور ہائیڈروکسی کلوروکوئن کو ہنگامی حالت میں استعمال کرنے کا اجازت نامہ منسوخ کر دیا تھا۔

مزیدخبریں