جڑانوالہ‘ سیالکوٹ‘ ساہیوال‘ بھکھی‘ شیخوپورہ (نامہ نگاران + نمائندگان) درندہ صفت باپ نے نوعمر بیٹی کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔ سیالکوٹ میں قابل اعتراض ویڈیو تصاویر بنا کر خاتون سے طویل عرصہ تک زیادتی کی گئی۔ ساہیوال میں 15 سالہ طالبہ کو بے آبرو کرنیوالا ملزم صابر گرفتار‘ بھکھی میں گھریلو ملازمہ سے زیادتی کرنیوالا خبر کی اشاعت کے بعد گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ میں مبینہ طور پر درندہ صفت باپ نے 14 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ایف آئی آر کے مطابق تھانہ ستیانہ کے چک نمبر 129 گ ب کی رہائشی 14 سالہ لڑکی ماں کے ہمراہ مال مویشیوں کیلئے چارہ کاٹنے گئی جہاں اس کا حقیقی باپ جاوید بھی پہنچ گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم بیوی کے آنے پر فرار ہو گیا۔ پولیس نے میڈیکل رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ سیالکوٹ کے سرحدی گاؤں بگھیاڑی میں قابل اعتراض ویڈیو اور تصاویر بنا کر اوباش خاتون سے زیادتی کرتا رہا۔ تھانہ سبز پیر کے گاؤں بھگیاڑی کی متاثرہ کا کہنا ہے کہ دو سال قبل رضوان نے اس سے زیادتی کی اور ویڈیو اور تصاویر بنا لیں۔ جس کے بعد وہ اسے بلیک میل کر کے اس سے زیادتی کرتا رہا۔ پولیس نے درخواست پر رضوان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ساہیوال کے نواحی چک 120 سیون ای آر میں 15 سالہ طالبہ سے صابر نامی نوجوان زیادتی کے بعد فرار ہو گیا۔ ملزم گرفتار۔ پولس نے مقدمہ درج کر کے ملزم صابر کو گرفتار کر لیا ہے۔ بھکھی سے نامہ نگار کے مطابق نابالغ گھریلو ملازمہ کے ساتھ زبردستی زیادتی کے ملزم مصباح احسان کو پولیس نے خبر شائع ہونے پر گرفتار کر لیا۔ درندہ صفت ملزم کئی غریب بچیوں کے خاندانوں کے گھر تباہ کرچکا ہے۔ فیروز وٹواں کے غریب گھر کی بچی سے گھریلو کام کے بہانے شیخوپورہ کا رہائشی ملزم مصباح احسان زیادتی کرتا رہا اور منہ کھولنے پر جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتا تھا۔ بااثر ملزم پر مقدمہ درج نہ ہو سکا جس کی خبر نوائے وقت میں شائع ہونے کے بعد آج پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔