مسلم لیگ(ن)کا14اگست ’’یوم تحفط آئین ‘‘ کے طور پر منانے کا فیصلہ

Aug 10, 2020

اسلام  آباد ( محمد نواز رضا ۔ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم  ہوا ہے پاکستان مسلم لیگ(ن) نے 14اگست2020کو  یوم آزادی کو ’’یوم تحفط آئین ‘‘ کے طور  پر منانے کا فیصلہ کیا ہے  اس سلسلے میں  میں پاکستان  مسلم لیگ (ن)  کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف  نے پارٹی کی تمام شاخوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں  پارٹی کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال  نے ’’یوم تحفظ آئین‘‘ منانے کی تیاریاں شروع کر دیں ۔  پاکستان مسلم لیگ(ن)  ملک گیر  تقریبات منعقد  کی جائیں گی اور ریلیاں  نکا لی جائیں گی  پاکستان مسلم لیگ (ن)  یوم آزادی کے موقع اپنی سیاسی  قوت کا مظاہرہ  کریگی   پاکستان مسلم  لیگ (ن) کے  خالی عہدوں  پر تقرری کی  منظوری کے لئے فہرستیں لندن میں  میاں نواز شریف  کو بھجوا دی ہیں جن کی منظوری آنے کے بعد  خالی عہدوں پر  تقریوں  کا اعلان کر دیا جائے گا  خیبر پختونخوا  میں  مسلم لیگ (ن) میں  صلح فائی کا ماحول پیدا کرنے  کے لئے کچھ روز قبل سردار مہتاب احمد خان  کی میاں شہباز شریف سے اہم ملاقات ہو چکی ہے  ایف اے ٹی ایف  کے تناظر میں  بلوں کی منظوری  پر تعاون کرنے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان  پیپلز پارٹی  سے جمعیت علمااسلام  اور عوامی نیشنل پارٹی  نالاں  ہیں  میاں شہباز شریف  ان کو منانے کی کوشش کررہے ہیں  میاں شہباز شریف مولانا اسعد محمود کو اپنے ہمراہ مظفر آباد  لے گئے تھے وہ اپوزیشن  میں پائی جانے والی غلط فہمیاں ختم کرانے کے لئے کوشاں ہیں 

مزیدخبریں