راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے راولپنڈی میں لڑکی کو بے لباس کرکے اس کی ویڈیو سوشل میڈیاپرچلانے والے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسکی سخت مذمت کی ہے جماعت اسلامی شعبہ خواتین کی جانب سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ایسے مجرم کسی معافی کے مستحق نہیںسخت سے سخت سزا ہی ان کا مقدر ہونا چاہئے انہوں نے تینوں مجرمان کو سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ معاشرہ تیزی سے اخلاقی تنزلی کی جانب جارہا ہے۔اگر بروقت اسباب تلاش کرکے تدارک نہ کیا گیا تو اس اخلاقی گراوٹ کی کھائی سے نکلنا مشکل ہو جائے گا