پانچ مسلح ڈاکو ماربل فیکٹری کے مالک کے گھر سے تین کروڑ35 لاکھ روپے  18تولے طلائی زیورات لوٹ کر فرار

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ ترنول کے سیکٹرD 12/2 میں پانچ مسلح ڈاکو ماربل فیکٹری  کے مالک کے گھر سے تین کروڑ35 لاکھ روپے کی نقدی ،18 تولہ وزنی طلائی زیورات چھین کر فرار ہوگئے ڈاکو سی سی کیمرے کی ریکارڈنگ کی ڈی وی آر بھی ساتھ لے گئے پولیس کو الطاف حسین نے بتایا کہ D 12/2 میںمسلح ڈاکو میرے گھر میں داخل ہوئے ملزمان نے گھرمیں افراد کو ایک کمرے میں بٹھا دیا اور گھر سے تین کروڑ35 لاکھ روپے کی نقدی اور18 تولہ وزنی طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے ڈاکو فرار ہوتے وقت میرے گھر میں لگے کیمرے کی ڈی وی آر بھی ہمراہ لے گئے مدعی نے بتایا کہ سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب میری ماربل فیکٹری ہے میں حسب معمول فیکٹری سے اپنے گھر مکان نمبر15 گلی نمبر28 سیکٹرD 12/2 آیا اچانک30/35 سال کے تین مسلح ڈاکو پستولوں سے مسلح گھر کے اندر داخل ہوگئے جو پنجابی بول رہے تھے ڈاکوئوں نے آتے ہی گھر کے تمام کمروں کی تلاشی شروع کردی گھر میں طلائی زیورات18 تولے اور تین کروڑ35 لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی ڈاکوئوں کے دو ساتھی باہرکرولا کار میں بیٹھے رہے واردات کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی صدر خالد محمود اعوان ، ایس ایچ او عالمگیر خان پولیس نفری سمیت پہنچ گئے ایس پی صدر ڈویژن سرفراز ورک نے ایس ڈی پی او کی سربراہی میں ٹیمیں بنا دیں پولیس کے مطابق واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی کا سیف سٹی کیمروں کی مدد سے پتہ چلالیا گیا ہے جس کے مالک کی تفصیل معلوم کرنے کیلئے محکمہ ایکسائز کی مدد لی گئی ہے پولیس نے جیو فینسنگ سے ملزمان کا پتہ چلانے کیلئے مختلف اطراف میں ٹیمیں روانہ کردیں۔

ای پیپر دی نیشن