لندن(اے پی پی) برطانیہ اور جاپان کے درمیان ایک دو طرفہ تجارتی معاہدے کے کلیدی امور پر اتفاق ہو گیا ہے۔ جاپانی وزیرِ خارجہ موتیگی توشی میتسْو اور بین الاقوامی تجارت کی برطانوی وزیر لِز ٹرس کے درمیان لندن میں دوسری مرتبہ مذاکرات ہوئے۔دونوں وزراء کے درمیان تقریباً تمام صنعتی پیداوار پر محصولات کے حوالے سے کافی حد تک اتفاق رائے ہو گیا۔ گاڑیوں پر محصولات میں بتدریج کمی لاتے ہوئے 2026 تک انہیں مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ برطانیہ کے لیے جاپانی برآمدات میں گاڑیوں کے شعبے کا حصہ سب سے زیادہ ہے۔
برطانیہ اور جاپان کے درمیان تجارتی معاہدے کے کلیدی نکات پر اتفاق
Aug 10, 2020