لاہور(پ ر)چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل رٹائرڈ عاصم باجوہ سے چیئرمین فڈمک میاں کاشف اشفاق نے ملاقات کی۔ملاقات میں سی پیک سے منسلک سپیشل اکنامک زون علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ملاقات کے دوران بتایا گیا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی منصوبے کے ماسٹر پلان کے لیے کنسلٹنٹ سلیکشن کا عمل جاری ہے جسے رواں سال اکتوبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔چیئرمین فیڈمک نے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں بننے والے سٹیٹ آف دی آرٹ ہیلتھ سٹی، فرنیچر سٹی ، اپیرل پارک منصوبوں سے آگاہ کیا۔میاں کاشف اشفاق نے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں ، چائنیز ، ایشین ، یورپین ، ترکی اور سعودی بلاکس کے بارے میں بھی اگاہ کیا جہاں فارن کمپنیز صنعتیں لگائیں گی جس سے نوجوانوں کو وسیع پیمانے میں روزگار ملے گا۔ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں قلیل مدت میں اب تک 29 بڑی کمپنیاں صنعتیں لگانے کے لیے رابطہ کر چکی ہیں جنکے لیے 890 ایکڑ جگہ مختص کی جا چکی ہے۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے چیئرمین فڈمک میاں کاشف اشفاق اور انکی ٹیم کی جانب سے سپیشل اکنامک زون علامہ اقبال انڈسٹری سٹی منصوبے میں تیز ترین ترقیاتی کاموں کو سراہا۔