تبدیلی کے نام پر پاکستانیوں کے ساتھ بھونڈا مذاق کیا گیا :الطاف شاہد

Aug 10, 2020

لاہور(پ ر)پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ 2018ء میں مدبرومخلص قیادت کاراستہ روکاگیا۔عام انتخابات میں بڑے پیمانے پرجھرلو کی مدد سے’’ معقول‘‘ سیاسی لیڈر سیّدمصطفی کمال کی بجائے ’’مقبول ‘‘کھلاڑی عمران خان کی صورت میں ایک اناڑی کواقتدار دے دیاگیا۔آج پاکستان کوسیّد مصطفی کمال کی صورت میں بہترین منتظم ، تجربہ کار ، معقول اورعادل قیادت کی ضرورت ہے۔ تبدیلی کے نام پرپاکستان اورپاکستانیوں کے ساتھ بھونڈا مذاق کیا گیا۔پی ٹی آئی کاکپتان نیاپاکستان نیاپاکستان کا ڈھول پیٹ رہاہے جبکہ سنجیدہ طبقات اپنا پراناپاکستان تلاش کررہے ہیں جہاں انہیں ضروریات زندگی دستیاب تھیں۔

مزیدخبریں