مونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم میں نئی جنرل برانچ کا افتتاح

Aug 10, 2020

ٹنڈوآدم (نامہ نگار ) چیئرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم اصغر علی عباسی اور چیف مونسپل آفیسر ٹنڈوآدم محمد ابراہیم عمرانی نے مونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم میں نئی جنرل برانچ کا افتتاح کیا. اس موقع پر آفس سپرینڈینٹ سعادت نور خان نے تمام افسران کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نئی جنرل برانچ کے قیام سے تمام برانچوں کا ریکارڈ محفوظ ہوگیا ہے چیئرمین اصغر علی عباسی اور سی ایم او محمد ابراہیم عمرانی نے کہا کہ مونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم میں نئی بلڈنگ کے تمام دفاتر کی تزئین و آرائش کا کام جلد ہی مکمل ہوجائے گا اس موقع پر چیف آفیسر لیاقت علی بھٹی، کونسلر نور خان ،محمد آصف عمرانی، مرزا شہروز بیگ ، نانا محمد قاسم، تنویر رانجھانی بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں