نواب شاہ(بیورورپورٹ) بھینس کے واٹر کورس سے پانی پینے پر جمالی قبیلہ کا بااثر زمیندار آگ بگولہ ہوگیا برادری کے 12 گھر مسمار کرکے درجنوں بکریاں لے گیا تفصیلات کے مطابق باندھی کے نواحی گاؤں جمعہ جمالی کے رہائشیوں کا جمالی برادری کے بااثرزمیندار اور پولیس کی ناانصافیوں کے خلاف محبت فقیر، نور حسین جمالی، دادلو جمالی، عبدالکریم جمالی، اعجاز جمالی کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے صحافیوں کو بتایا کہ بے زبان جانورکے پانی پینے کے جرم میں برادری کے بااثر زمیندار نے علی مراد جمالی، علی حسن جمالی، قربان جمالی اور بااثر پولیس کی کمداری کرنے والی باندھی پولیس کے ساتھ گاؤں پر چڑھائی کرکے مشنری کی مدد سے ہمارے 12 گھر مسمار کر دیئے ہماری 88 ایکڑ زرعی زمین ہے جس پر سے بااثر زمیندار کاواٹر کورس نکل رہا ہے واٹر کورس سے ہماری بھینس نے ہانی پیا جس پر بااثر زمیندار نے آگ بگولہ ہوکر باندھی پولیس کے ہمراہ ہمارے گھروں کو مسمار کرکے ہماری بکریاں لیکر چلا گیا مظاہرین نے ڈی جی رینجرز۔ آئی جی سندھ ودیگر قانون نافذ کرنے والیحکام سے مطالبہ کیا کہ بااثر زمیندار اور باندھی پولیس کے خلاف کاروائی کرکے مسمارگھروں کی تعمیرات کراکے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔
واٹر کورس سے بھینسوں کے پانی پینے پر با اثر وڈیرہ آگ بگولہ
Aug 10, 2020