کرونا: مزید 21اموات ، جم ، تھیٹر، آج سے کھلیں گے، میٹرو بھی چلے گی

Aug 10, 2020

اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ )  ملک میں کرونا وائرس کی صورتحال بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہے جس کے پیشِ نظر اب ملک میں معیشت کے متعدد شعبہ جات کھولنے کا حکم دیا جاچکا ہے۔ آج ملک میں مزید 588 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ مزید 21 مریض وبا کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے علاوہ ازیں بلوچستان کے محکمہ صحت کی گزشتہ روز جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں مزید 63 کیسز کا اضافہ ہوا۔ جس سے 9 اگست کی شام تک ملک میں مجموعی کیسز 2 لاکھ 84 ہزار 424 جبکہ اموات 6 ہزار 92 ہوگئیں۔ اس کے علاوہ مزید 644 مریض کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے، مجموعی تعداد 2 لاکھ 60 ہزار 248 ہوگئی۔ سندھ میں مزید 303 افراد میں وائرس کی تصدیق اور مزید 10 مریض انتقال کر گئے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار 849 ہو گئیں۔اموات 2 ہزار 272 تک جا پہنچیں۔ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 137 افراد وبا سے متاثر ہوئے۔مجموعی کیسز کی تعداد 94 ہزار 360 ہوگئی۔ مزید 3 افراد کے انتقال سے مجموعی اموات 2 ہزار 169 ہو گئی۔ خیبرپختونخوا میں مزید 96 افراد وائرس سے متاثر ہوئے اور 8 مریض انتقال کر گئے۔ مجموعی کیسز 34 ہزار 635 تک جا پہنچے جبکہ اموات ایک ہزار 230 ہوگئی۔ اسلام آباد میں کرونا وائرس سے مزید 27 افراد متاثر، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ مجموعی کیسز 15 ہزار 241 تک پہنچ گئے۔ مرنے والوں کی تعداد 171 ہے۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس نے مزید 20 افراد کو متاثر کردیا۔ مجموعی متاثرین 2 ہزار321 تک پہنچ گئے۔ آزاد کشمیر میں 5 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ کیسز کی تعداد  2 ہزار 134 تک پہنچا گئی۔ بلوچستان کی جانب سے 8 اگست کو جاری کردہ کووِڈ 19 کیسز کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں مزید 63 افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ مجموعی متاثرین کی تعداد 11 ہزار 884 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کرونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 644 تھی۔ جس کے بعد اب تک مجموعی کیسز میں سے 2 لاکھ 60 ہزار 248 مریض شفا پاچکے ہیں۔بھارت میں ایک روز کے دوران ریکارڈ64,399کیس رپورٹ ہوئے جبکہ بعد مجموعی تعداد21لاکھ‘ 53ہزار 11ہو گئی جبکہ 861ہلاکتیں ہوئیں‘ مجموعی اموات 43,379ہو گئی۔سعودی عرب میں کرونا کے مزید 1428مریضوں کی تصدیق ہو گئی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کرونا مریضوں کی تعداد دو لاکھ 88ہزار 690ہو گئی 24گھنٹوں میں کرونا سے 37افراد انتقال کر گئے سعودی عرب میں کرونا سے اموات کی تعداد تین ہزار167ہو گئی مزید 1599کرونا مریض صحتیاب ہو گئے صحتیاب افراد کی تعداد دو لاکھ 52ہزار39ہو گئی ہے۔امریکہ میں کرونا کیسز کی تعداد50لاکھ سے تجاوز کر گئی غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ میں کرونا وبا سے ایک لاکھ 62ہزار430اموات ہو ئیں امریکہ میں کرونا سے اموات اور کیسز کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔علاوہ ازیں ملک بھر میں قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں پرعملدرآمد شروع ہو گیا، سیاحتی مقامات اورسلک ہوٹل کھل گئے۔ آج سے جم، تھیٹرز، اور سینما ہالز بھی کھول دیئے جائیں گے، 10 اگست سے ریسٹورنٹس، کیفے کھل جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے اور شادی ہالز 15 ستمبرسے کھولے جا سکتے ہیں، آج سے ایکسپو ہالز، بیوٹی پارلر اور مزارات بھی کھل جائیں گے۔  روڈ ٹرانسپورٹ پر بھی تمام بندش ختم کر دی گئیں، میٹرو سروس بھی کل سے فعال ہو جائے گی جس میں کھڑے ہوکرسفرکی اجازت نہیں ہوگی۔

مزیدخبریں