اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر ولکان بوزکراسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ترکی سے تعلق رکھنے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر ولکان بوزکر  دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ دفتر خارجہ  کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جنرل اسمبلی کے صدر کے ساتھ اقوام متحدہ کے اہداف کے تین بنیادی ستونوں امن و استحکام ، ترقی اور انسانی حقوق سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔جنرل اسمبلی کے صدر، وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے۔ ان کا دورہ دوسرے امور کے علاوہ بین الاقوامی امن و سلامتی کے فروغ کیلئے اقوام متحدہ کی کوششوں میں پاکستان کے مضبوط اور بنیادی تعاون خاص طور پر دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے امن کارروائیوں میں ہمارے تعاون کو اجاگر کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔ولکان بازکر ترکی کے پہلے باشندے ہیں جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ وہ جنرل اسمبلی کے تاریخی اور اہم اجلاس کی صدارت کریں گے کیونکہ اقوام متحدہ رواں سال اپنا 75 واں یوم تاسیس منارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...