سیئول(نیٹ نیوز) جنوبی کوریا میں مسلسل بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے جب کہ 6 ہزار افرار بے گھر ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا میں بارشوں کا 7 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، مسلسل بارشوںکے باعث سیلابی ریلے رہائشی علاقوں میں داخل ہو گئے ۔سیلاب کے باعث 22 ہزار 980 ایکڑ رقبہ زیرآب گیا جب کہ 9 ہزار 500 سرکاری و نجی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ امدادی کاموں کے لیے فوج کو طلب کرلیا گیا ہے۔ ریلیف کیمپ میں 5 ہزار 900 افراد نے پناہ حاصل کی ہے تاہم کیمپ میں پینے کے پانی اور اجناس کی کمی کا سامنا ہے۔محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں مون سون بارشوں کے پانچویں اسپیل کا آغاز کل سے ہوگا، شہری بلا ضرورت گھر سے نہ نکلیں۔ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ میونسپل اداروں کو ہنگامی صورت حال کے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
جنوبی کوریا میں شدید بارشوں سے سیلاب‘ لینڈ سلائیڈنگ‘ 30ہلاک
Aug 10, 2020