کاچھور میں تباہی کی ذمہ دار سندھ  حکومت ہے‘ترجمان فنگشنل لیگ

کراچی (نیوزرپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری اور جی ڈی اے کے ترجمان سردار عبد الرحیم نے کاچھو میں سیلاب کی تباہکاریوں پر سندھ حکومت کی نااہلی کی شدید الفاظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاچھو میں  کئی علاقے سیلاب کے باعث ڈوب چکے ہیں ہزاروں لوگ سیلاب میں پھنسے ہوئے ہیں، کوئی بھی ان کا پرسان حال نہیں ہے،ابھی تک سندھ حکومت نے پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیو کرنے کیلئے عملی اقدامات نہیں اٹھائے وزرا صرف فوٹو سیشن کرانے میں مصروف ہیں، پاک فوج اور فلاحی اداروں کو کاچھو میں سرگرمیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں سردار عبدالرحیم نے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر سیلاب زدگان علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں اور سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیو کیا جائے، اور ان کے لیے کھانے پینے کے انتظامات کیے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن