لاہور ڈوب رہا ہے اور حکمران چین کی بانسری بجا رہے ہیں : عظمیٰ بخاری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ لاہور ڈوب رہا ہے نیازی اور بزدار چین کی بانسری بجارہے ہیں۔بزدار صاحب وزیر اعلیٰ ہاﺅس سے باہر نکلیں لاہور ڈوب رہا ہے۔لاہور کی گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہے۔عثمان بزدار ان کے وزراءلاہور میں کشتیاں لے کر نکل آئیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ہونے والی حالیہ بارشوں پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کیا ۔ عظمی بخاری کا کہنا تھا کہبزدار سرکار کا لاہور کا پہلا پروجیکٹ فردوس مارکیٹ انڈر پاس پانی میں ڈوب گیا ہے۔کراچی میں بارش کے پانی پر مراد علی شاہ سے استعفیٰ مانگنے والے آج کہاں گئے۔شہباز گل،فواد چوہدری ،فیصل واوڈا اور علی زیدی کو ایک ایک کشتی (ن) لیگ فراہم کرے گی۔لاہور میں پچاس لوگوں کی کابینہ اصل میں نالائقوں کا ہجوم اکٹھا ہوا ہے۔مون سون سے قبل عثمان بزدار نے ایک بھی ہنگامی میٹنگ نہیں بلائی۔تمام صوبائی ادارے اپنی اپنی حکمت عملی سے چل رہے ہیں بزدار صاحب کی کوئی سننے والا نہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن