صوبائی وزیر وائلڈ لائف صمصام بخاری کا چڑیا گھر بہاولپور میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز

 صوبائی وزیر وائلڈ لائف اینڈ فشریز سید صمصام علی نے بخاری کا چڑیا گھر بہاولپور کادورہ کیا اور پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر آنریری گیم وارڈن پنجاب بدر منیر،ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف طاہر ہمدانی اور ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف محمد مدثر بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر نے بہاولپور چڑیا گھر میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہر قسم کے غیر قانونی شکار پر مکمل پابندی ہے اور کسی کوبھی غیر قانونی شکار کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ صوبائی وزیر نے مزیدکہا کہ وفاقی حکومت کے احکامات کی روشنی میں پنجاب میں چڑیا گھر وائلڈ لائف پارکس اور سفاری پارکس کل عوام کیلئے کھول دیئے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن