حکومت پنجاب نے تمام محکموں کوکل سے کھولنے کا اعلان کر دیا

Aug 10, 2020 | 21:36

سپیشل رپورٹر

لاہور ( سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے تمام محکموں کوکل سے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ تمام سرکاری ملازمین کل سے ڈیوٹی پر حاضر ہو نگے ۔ اس سے قبل حکومت پنجاب نے محکموں میں ضروری سٹاف اور ایسے تمام افراد جن کی عمر پچاس سال سے زیادہ تھی کو چھوٹ دے رکھی تھی ۔ لیکن محکمہ سروسز جنر ل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے آج تمام محکموں کے سربراہوں کو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام محکمے کل 11 اگست سے کھولے جارہے ہیں اسلئے تمام سٹاف کو ہدایات جاری کر دی جائیں کہ وہ کل سے معمول کے مطابق دفاتر میں حاضر ہونگے تاہم تمام محکموں میں کرونا کے خدشات کے پیش نظر فاصلے قائم رکھا جائے گا اور سٹاف منہ پر ماسک لگائے گا اور دفاتر میں سینٹائزر کی فراہمی کو یقنی بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے تقریبا مارچ میں لاک ڈاون شروع کیا تھا پھر اپریل میں سرکاری دفاتر میں ضروری سٹاف کو بلانے کی ہدایات دی تھیں اب تقریبا پانچ ماہ بعد تمام محکمے مکمل طور پر کھول دئیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں