لاہور(کامرس رپورٹر)انٹرنیشل مارکیت میں سونے کی قیمت کم ہونے سے پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت 3000 روپے کی کمی سے 1 لاکھ 29 ہزار روپے ہو گئی ہے۔جیولرز کے مطابقعالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 24 ڈالر کی کمی سے 2030ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ جیولرز کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 2572 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 10 ہزار 597 روپے ہو گئی اور22 قیراط سونا 1 لاکھ 1 ہزار 380 روپے فی 10 گرام ہو گیا۔