ابوظہبی (نوائے وقت رپورٹ) عالمی سطح پر پاکستان کو ایک اور کامیابی ملی ہے۔ پاکستان کو آئندہ دو سال کیلئے ابو ظہبی ڈائیلاگ کی سربراہی مل گئی۔ ابو ظہبی ڈائیلاگ ایشیئن ممالک میں تعاون کیلئے 2008ء میں قائم کیا گیا تھا۔ ابو ظہبی ڈائیلاگ کے ممبرز میں بھارت سمیت 18 ممالک شامل ہیں۔ بھارت کی بھرپور لابنگ کے باوجود ابو ظہبی ڈائیلاگ کی سربراہی پاکستان کو ملی۔ پاکستان 2 سال سے سربراہی حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
بھارتی مخالفت کے باوجود پاکستان کو ابو ظہبی ڈائیلاگ کی سربراہی مل گئی
Aug 10, 2021