جسٹس جمال مندوخیل نے سپریم کورٹ کے جج کے طور پر حلف اٹھا لیا

Aug 10, 2021

اسلام آباد (وقائع نگار) جسٹس جمال خان مندوخیل نے بطور سپریم کورٹ جج حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزا ر احمد نے جسٹس جمال خان مندوخیل سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز‘ اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید خان، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد، ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے سمیت سپریم کورٹ کے وکلا نیشرکت کیو جسٹس جمال خان مندوخیل کے حلف کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد سولہ ہوگئی۔ دریں اثناء جسٹس نعیم اختر افغان نے  پیر کو بلوچستان ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر ہائوس کوئٹہ میں منعقدہ تقریب میں گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے جسٹس نعیم اختر افغان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان ، ہائی کورٹ کے ججز، صوبائی وزرا رکن صوبائی اسمبلی ، فوجی اور سول حکام نے شرکت کی۔

مزیدخبریں