آزاد کشمیر‘ صدارتی الیکشن 17 اگست کو ہو گا

Aug 10, 2021

مظفرآباد (نمائندہ خصوصی) آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے صدر اور کونسل اراکین کے انتخاب کے لئے الیکشن شیڈول جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق صدر کا الیکشن 17 اگست جبکہ 4 کونسل اراکین کا انتخاب 23 اگست کو ہو گا۔ شیڈول کے مطابق 12اگست و10 بجے تا 12 بجے دن چیف الیکشن کمشنر؍ ریٹرننگ آفیسر کے پاس صدر کے عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے ۔ چیف الیکشن کمشنر؍ ریٹرننگ آفیسر اسی دن کاغذات کی جانچ پڑتال کریں گے ۔ 16 اگست  کو11:30بجے تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکیں گے۔  17 اگست 2021 کو10 بجے تا 02 بجے پولنگ ہو گی۔ کونسل کے ممبران کے انتخاب کے لیے 23 اگست کو 10 بجے تا 02 بجے دن اسمبلی ہال میں پولنگ ہو گی۔  شیڈول کے مطابق 13 اگست 2021 کو 09 تا 02 بجے دن ریٹرننگ آفیسر کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے ۔ 13اگست  کو 02 جے کے بعد ریٹرننگ آفیسر کا غذات کی جانچ پڑتال کرے گا۔ 16 اگست2021 کو 09 تا 12:30 بجے کاغذات نامزدگی کے خلاف الیکشن کمیشن کے پاس اپیلیں دائر کی جائیں گی ۔ 21 اگست 2021 کو 09 تا 12:30 بجے الیکشن کمیشن اپیل ہا پر سماعت کرے گا ۔ 21 اگست 2021 کو01 تا 04 بجے الیکشن کمیشن اپیل ہا پر فیصلہ کرے گا ۔ 22 اگست کو11:30 بجے سے پہلے امیدوار دستبردار ہو سکتے ہیں۔ 22 اگست2021 کو 02 بجے سے پہلے الیکشن کمیشن کے دفتر میں امیدواران کی فہرست شائع ہو گی ۔ 23 اگست 2021 کو 10 تا 02 بجے آزادجموں وکشمیر اسمبلی ہال میں پولنگ ہو گی اور بعد ازاں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی ہو گی ۔ کونسل کے ممبران کے انتخاب کے لیے شیڈول آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن، ریٹرننگ آفیسر اور محمد اشفاق پولنگ آفیسر کے فرائض سرانجام دیں گے ۔ 

مزیدخبریں