لاہور (خصوصی نامہ نگار) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے 11 اگست سہ پہر 3بجے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر حافظ حمداللہ کے مطابق پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی قیادت کے ساتھ مشاورت کے بعد اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا، یہ سربراہی اجلاس انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ اس اجلاس میں مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔