ڈی آئی خان میں دہشتگردی،مسلح افراد کی فائرنگ سے3کسمٹز اہلکار جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار) ڈیرہ درابن روڈ پرکلاچی موڑ کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ ، 3کسٹم اہلکار جاں بحق ہوگئے، دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب، ڈی پی او ڈیرہ کی قیادت میںپولیس کی بھاری نفری نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لیکر دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا، ریسکیو1122کی ایمبولینسز نے جاں بحق اہلکاروں کی میتوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کے افسوسناک واقعہ میں 2موٹر سائیکلوںپر سوارنامعلوم دہشتگردوں نے ڈیرہ درابن روڈ پرکلاچی موڑ کے قریب پاکستان کسٹم کی موبائل ٹیم پر اس وقت فائرنگ کردی جب کسٹم اہلکار معمول کے گشتْْْْْْْْْْْْ پر تھے۔ دہشتگردوں فائرنگ کے نتیجے میں کسٹم اہلکارفاروق جان ولد سخی جان سکنہ شادی خیل ضلع ٹانک اورفہد بشیر ولد بصیرالدین سکنہ کرک موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ وقاص خان نامی اہلکار شدید زخمی ہوگیا جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ واقعہ کی اطلاع پر ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن(ر) نجم الحسنین لیاقت کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے علاقہ کو گھیرے میں لیکر دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے جاں بحق اہلکاروں کی میتوں کو سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...