کوئٹہ : دستی بم دھماکہ‘  ایک جاں بحق‘7  زخمی سی ٹی ڈی آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک

Aug 10, 2021

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر دکان پر دستی بم کے حملے میں ایک شخص جاں بحق 7  زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔کوئٹہ میں  گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکوں کے مقدمات درج کر لیے گئے۔ کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)حکام کے مطابق کوئٹہ کے علاقوں اتحاد چوک اور سریاب روڈ  پر ہونے والے بم دھماکوں کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق بم دھماکوں کے مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ مقدمات میں انسداد دہشت گردی، ایکسپلوژو ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔سی ٹی ڈی کے کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کے زیراستعمال کمپاؤنڈ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزیدخبریں