بھارت ،اسرائیل ہمارے امن سے کھیلنا چاہتے،سی پیک میں رکاوٹ قبول نہیں،شیخ رشید

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل ہمارے امن کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں۔ ملکی سلامتی کے خلاف بھارت، اسرائیل اور این ڈی ایس کی سازشوں کو مل کر ناکام بنانا ہے۔ وزارت داخلہ کو اسلحہ لائسنس کے اجراء کا اختیار مل گیا ہے۔ ممنوعہ بور کا اسلحہ لائسنس وزیر داخلہ اور غیر ممنوعہ بور کا لائسنس سیکرٹری داخلہ جاری کر سکیں گے۔ سی پیک کے راستے میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔ پیر کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے  یہ ملک کی بد نصیبی ہے کہ اپوزیشن کو سمجھ نہیں آرہی کہ آئندہ چھ ماہ میں اس خطے میں کیاحالات ہونے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا عزاداران سے اپیل ہے کہ وہ کرونا وبا کے باعث محرم الحرام کے دوران این سی او سی کے ایس او پیز پر عمل کریں۔ انہوں نے کہاکہ13 اگست کو لال حویلی میں گزشتہ40 سال سے جشن آزادی کی خوشی میں کی جانے والی آتش بازی احترام محرم الحرام کی وجہ سے منسوخ کرتا ہوں۔ چینی سفیر سے ایک ہفتے میں دو تفصیلی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ سی پیک کے راستے میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔ سی پیک کے لئے پوری قوم یک زبان ہے۔ جو لوگ اس ملک میں انتشار، خلفشار پھیلانے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں انہیں منہ کی کھا نا پڑے گی۔ انہوں نے محرم الحرام کے حوالے سے کہا کہ قوم سے کہتے ہیں کہ اپنے عقیدے کو چھوڑنا نہیں ہے اور کسی کے عقیدے کو چھیڑنا نہیں ہے۔ داسو وا قعہ کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس کی تحقیقات وزارت داخلہ کے پاس ہے اور اداروں نے یہ تحقیقات مکمل کر لی ہیں لیکن اس کا اعلان وزیر خارجہ کریں گے۔ افغان سفیر کی بیٹی کے ساتھ پیش آنیوالے واقعہ کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ افغان وفد گزشتہ روز یہاں سے واپس گیا ہے۔ ہم نے ان سے کہا ہے کہ سفیر کی بیٹی کو یہاں بھیجاجائے اور جرمن موبائل فرانزک کے لئے جو چاہیے وہ بھی فراہم کیاجائے۔ نواز شریف کے پاسپورٹ کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ان کے پاسپورٹ کی معیاد فروری میں ختم ہو چکی ہے۔ ان کے پاس دو ہی راستے ہیں کہ یاتو وہ اپیل کریں یا سیاسی پناہ لے لیں لیکن میرے خیال میں وہ سیاسی پناہ نہیں لیں گے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان باڑ لگانے کا کام96 فیصد تک مکمل ہے۔ چمن  بارڈر کی وجہ سے بہت سے نقل و حمل بند ہو گئی ہے۔ وہ دور ختم ہو گیا جب ایک ایک لاکھ اسلحہ لائسنس جاری کئے جاتے تھے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کا طرز سیاست بہتر ہے۔ میں اس کے ساتھ کھڑا ہوں۔ جو عمران خان کے خلاف سیاسی لڑائی لڑے گا میں اس کیخلاف عمران خان کے ساتھ کھڑاہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اقتدار میں ہوں تو بھڑکیں مارتے ہیں اور اقتدار سے اتر جائیں تو ملک سے بھاگ جاتے ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کسی نے بیان دیا تھا کہ شہبازشریف کو گرفتار کیا تو قیامت آجائے گی۔ اس ملک میں بھٹو پھانسی چڑھ گیا لیکن چڑیا نہیں پھڑکی۔ شہباز شریف نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست نہیں دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...