غربت کا خاتمہ:تمام وسائل استعمال کیے جائیں:عمران

لاہور+اسلام آباد (نیوز رپورٹر+خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مستحق خاندانوں کو غربت کی سطح سے نکالنے کیلئے تمام حکومتی وسائل استعمال کئے جائیں۔ وزیراعظم عمران خان سے  وزیر خزانہ شوکت ترین اور معاون خصوصی عثمان ڈنے ملاقات کی جس میں رواں ماہ کامیاب پاکستان پروگرام کے آغاز سے متعلق مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت ریلیف کا دائرہ کار وسیع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ فلیگ شپ فلاحی پروگرام کے ذریعے کم آمدنی والے خاندانوں کو سہولت دی جائے۔ مستحق خاندانوں کو غربت کی سطح سے نکالنے کیلئے تمام حکومتی وسائل استعمال کئے جائیں۔ علاوہ ازیں  وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میاواکی کے پودے آلودگی کم کرنے کیلئے بہت اچھے ہیں۔ لاہور پاکستان کا سب سے آلودہ شہر ہے۔ میاواکی جنگل لاہور کیلئے بہت اہم ثابت ہوں گے ۔ میاواکی جنگل اگانے پر سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے سمندر اوپر چلا گیا ہے۔ پاکستان اپنی حیثیت سے زیادہ گلوبل وارمنگ کیخلاف اقدامات کررہا ہے۔ میاواکی کے پودے آلودگی کم کرنے کیلئے بہت اچھے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں سگیاں کے مقام پر میاواکی جنگل کے افتتاح کے موقع  پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں 2013ء تک صرف 64کروڑ درخت اگائے گئے تھے۔ ہم نے کے پی کے میں2013ء سے2018ء تک ایک ارب درخت لگائے۔ طالبعلموں سمیت سب کو ملک کے مستقبل کیلئے کوشش کرنی چاہیے۔ ہر شہری کو کم از کم ایک پودا لگانا چاہیے کیونکہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے زمین کے درجہ حرارت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ میاواکی جنگل دس بلین ٹری سونامی کے حصہ ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کے ذریعے لاہور کی باغوں کا شہر کی پہچان بحال کرنا چاہتے ہیں، میاواکی جنگل سے لاہور کی فضا بھی بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔ حالیہ مون سون شجرکاری مہم کے تحت ملک بھر میں پچاس کروڑ پودے لگائے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، ماحولیات کے معاون خصوصی برائے وزیراعظم ملک امین اسلم سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ 100کنال پر محیط جنگل میں165000پودے لگائے جا رہے ہیں۔ میاواکی پودے عام جنگلات کی نسبت 10گنا زیادہ رفتار سے بڑھتے ہیں۔ دریں اثناء وزیراعظم عمران خان ایک روزرہ دورے پر لاہور پہنچے جہاں انہوں نے مختلف اجلاسوں کی صدارت کی۔گورنر پنجاب چودھری محمد سرور  اور وزیراعلی عثمان بزدار سمیت دیگر سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں۔ وزیراعلی پنجاب نے صوبے کے انتظامی اور سیاسی امور پر وزیراعظم کو بریف کیا۔ گورنر پنجاب  کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں پنجاب کی مجموعی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ گورنر پنجاب نے وزیرِ اعظم کو کشمیر الیکشن میں بڑی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ گورنر پنجاب نے وزیر اعظم کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کے بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بہت جلد متوقع اوورسیز کنونشن میں بیرون ملک مقیم پاکستانی برادری نہ صرف بھرپور شرکت کرے گی بلکہ پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی بھی رکھتی ہے۔ مزید گورنر پنجاب نے وزیر اعظم کے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے بھونگ میں جاری مندر کی بحالی کے کام پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والی نسلوں کیلئے بہتر ملک چھوڑ کر جائیں گے۔  وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عمثان بزدار نے ملاقات کی پنجاب کے انتظامی امور‘ عوامی اہلیتوں کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے تدارک کے لائحہ عمل  پر گفتگو کی گئی۔ جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق بات چیت کی گئی۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے وزیراعظم کو آب پاک اتھارٹی پر بریفنگ دی۔ رواں سال کے آخر تک 8 ملین سے زائد لوگوں کو پینے کا پانی ملے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں  کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ وزیراعظم نے فیڈمک اور پیڈمک کے بورڈز کی از سر نو تشکیل کی منظوری دی۔ وزیراعظم سے اعجاز چودھری نے ملاقات کی۔ آئندہ بلدیاتی انتخابات پر مشاورت کی۔وزیراعظم عمران خان سے مخدوم خسرو بختیار نے ملاقات کی۔ ملک بھر میں صنعتی زونز کے قیام کے حوالے سے پیشرفت پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان سے وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے بیرونی سرمایہ کاری کیلئے اقدامات کی منظوری دیدی اور فیڈمک ‘ پیڈمک کے بورڈز کی ازسرنو تشکیل کی بھی منظوری دیدی گئی۔ عوامی ریلیف سے منسلک وزارتوں کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کا فیصلہ کیا گیا۔  وزیراعظم عمران خان آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...