باجی نے گلابی جوڑا پہنا‘ ظالموں نے روک دیا‘ عظمیٰ بخاری‘ ہمدردی ہے: حسن مرتضیٰ 

Aug 10, 2021

لاہور (خصوصی نامہ نگار) نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی احسن سلیم بریار نے کہا کہ آج کا دن میرے لئے بہت بڑا ہے۔ حلقہ پی پی اڑتیس سے پی ٹی آئی کانمائندہ بنا تو فتح نصیب ہوئی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اہم کردار ادا کیا۔ آٹھ سے دس مہمان تاخیر کا شکار تھے۔ سپیکر نے میری فیملی کو بلایا اور کھانا کھلا کر دعائوں کے ساتھ واپس بھیجا۔  مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فردوس عاشق اعوان اتنی پیاری لگ رہی تھیں آج گلابی جوڑا پہنا لیکن ظالموں نے اندر جانے سے ہی روک دیا۔ باجی حلف برداری کی تقریب میں باراتی بن کر آ گئی لیکن یہ پوچھ لینا تھا کہ باراتیوں نے بلایا بھی تھاکہ نہیں، بطور سیاسی ورکر بدزبانی بدکلامی کام نہیں آتی جب کوئی آنکھیں پھیر لیں، جو بھی ہوا اچھا نہیں ہوا۔ اگر پتہ ہوتا تو میں خود ان کوساتھ لیکر اندر لے کر جاتی، پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ فردوس عاشق اعوان  جن لوگوں کی سہولت کار تھیں انہوں نے ہی اسمبلی میں داخل ہونے سے روکا۔ فردوس عاشق اعوان کو اس جماعت میں جانا چاہئے جس کے خلاف انہوں نے بات نہ کی ہو اور وہ صرف کانگریس ہے۔ ان سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔

مزیدخبریں