گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) 36روز قبل زیادتی کے بعد قتل ہونیوالے بچے کے کیس کا ڈراپ سین 12 سالہ احتشام گجرات کے ہوٹل سے بازیاب پولیس نے بچے کے والد کی مدعیت میں دو ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کیا اور ریسکیو کے ہمراہ 15 روز تک ٹیمیں نعش کو تلاش کرتی رہی، نواحی علاقہ علی پور چٹھہ کا رہائشی 12 سالہ احتشام گھر سے لاپتہ ہو گیا جس پر بچے کے والد ندیم کی درخواست پر علی پور چٹھہ پولیس نے دو افراد وسیم اور عبدالرحمٰن کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کر دیا تھا انہیں حراست میں لے لیا گیا تھا، پولیس تفتیش کے درمیان ملزموں نے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے احتشام کو زیادتی کے بعد قتل کر کے نعش نزدیکی نہر لوئر چناب میں پھینک دی ہے۔ جسے پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں 15روز تک تلاش کرتی رہی 36 روز گزرنے کے بعد احتشام کو گجرات کے ایک ہوٹل سے پولیس نے بازیاب کر لیا گھر پہنچتے ہی بچے کے لواحقین میں خوشی کی لہر دوڑ اٹھی تاہم انہوں نے بچے کی بازیابی پر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔