پاکستان بحریہ کی جنگی مشق شمشیرِ بحر VIII کا کراچی میں آغاز

Aug 10, 2021

سلام آباد( نمائندہ خصوصی )پاکستان بحریہ کی جنگی مشق شمشیرِ بحر VIII کا کراچی میں آغاز ہوگیا ہے۔ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بطور مہمانِ خصوصی مشق کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔ان کی آمد پر چیف آف سٹاف وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے مہمانِ خصوصی کا استقبال کیا۔بعد ازاں، ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف (آپریشنز) ریئر ایڈمرل جاوید اقبال نے مشق کے مقرر کردہ مقاصد اور تصورات کے تحت جنگی مشق کا جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے واضع کیا کہ جنگی مشق میں تینوں مسلح افواج اور حکومتی وزارتیں بھی حصہ لیں گی۔ شمشیرِبحر پاکستان بحریہ کی اہم جنگی مشق ہے جو ہر دو سال بعد منعقد کی جاتی ہے جس کا مقصد مختلف جنگی حربوں کی تصدیق کرناہے، جنہیں بعدازاں مختلف بحری مشقوں میں بروئے کا رلاتے ہوئے بحری حکمتِ عملی کا حصہ بنایا سکے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف آف دی نیول سٹاف نے کہا کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے جس کے مقابلہ کے لیے چوکس رہنے اور مضبوط عزم کی ضرورت ہے نیول چیف نے عسکری منصوبہ بندی کے عمل میں جنگی مشقوں کی اہمیت پر زور دیا۔امیرالبحر نے فورس کمانڈر ز کی جانب سے پیش کردہ منصوبوں کو سرا ہا،جو ملکی بحری سلامتی کو بڑھانے کے منصوبوں کو مزید بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔نیول چیف نے سی پیک اور گوادر پورٹ کو آپریشنل کرنے کے پس منظر میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کا ذکر کیا ۔انہوں نے اس حقیقت پر زور دیا کہ پاکستان کی معاشی ترقی سمندروں کو تجارت کے لیے استعمال کرنے کی آزادی سے منسلک ہے،اس لیے ہمارے لوگوں کی خوشحالی ہمارے بحری تجارتی راستوں کی سلامتی سے جڑی ہوئی ہیتقریب میں مسلح افواج کے افسران کے علاوہ بیوروکریٹس اور وفاقی وزارتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

مزیدخبریں