کوپیا کورین ٹیکنالوجیز مقامی ماحول کے مطابق درآمد کریگا: سیدفخرامام

Aug 10, 2021

 کبیروالا(نامہ نگار) حکومت پائیدار زراعت کو اولین ترجیح کے طور پر فروغ دینے کے ذریعے پاکستان کا پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جی) کے ادراک اور بھوک کے خاتمہ کی منزل کے حصول کیلئے پرعزم ہے،ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سیدفخرامام نے سید گروپ کے رہنمائوں سید عمران حیدرگردیزی اور میاںمختیار حسین سکھیرا کیساتھ ملاقات کرنے کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں زراعت کی ترقی میں کوریا کی 7 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں،۔وفاقی وزیر نے جمہوریہ کوریا کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ آلو کے بیج کی پیداوار کیلئے ایروپونک ٹیکنالوجی متعارف کرانا، مرچ کی فصل میں کٹائی کے بعد کی انتظامی ٹیکنالوجی کے علاوہ رائی گراس کو زیادہ پیداوار دینے والے چارے کے طور پر متعارف کرانے سے مجموعی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

مزیدخبریں