بلوچستان سے اہم شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت بارش کا پہلا قطرہ ہے:حسن مرتضیٰ 

لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ بلوچستان سے اہم سیاسی شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت بارش کا پہلا قطرہ ہے۔سردار ثنا اللہ زہری،قادر بلوچ اور دیگر سیاسی شخصیات کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں۔پیپلز پارٹی ہی وہ جماعت ہے جس نے آ غاز بلوچستان حقوق پیکج کا اعلان کیا اور صوبوں کو مالی خود مختاری دی۔آئندہ ا نتخابات کے بعد بلوچستان میں عوامی راج اور جیالا وزیر اعلیٰ ہو گا۔ پنجاب  سے بھی سیاستدانوں کی ایک بڑی تعداد پیپلز پارٹی کا حصہ بننے جا رہی ہے۔تبدیلی کا اصل بگل بج چکا ہے۔حکومت کی مہنگائی،بیروزگاری اور غربت کا جواب پی ٹی آئی کو شکست کی صورت میں ملے گا۔عوام کو گھروں اور نوکریوں کے لارے دینے والے کو بنی گالا تک محدود کر دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن