قابض بھارتی فوج نے وادی میں بربریت کا بازار گرم کررکھا ہے:حماد علی اعوان 

لاہور(نیوز رپورٹر)تحریک انصاف کے رہنماء چیئرمین ہاؤسنگ پنجاب ملک حماد علی اعوان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ بھارت نے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق پامال کررکھے ہیں، قابض بھارتی فوج نے وادی میں بربریت کا بازار گرم کررکھا ہے،آزادی کشمیر کے لئے امت کو کھڑے ہونا ہوگا، وزیراعظم نے اقوام عالم کے سامنے مودی حکومت کو بے نقاب کیا، 22کروڑ پاکستانی کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، کشمیریوں کا حوصلے بلندہیں، کشمیری ہمارے دلوں میں بستے ہیں، کشمیرپاکستان کی شاہ رگ ہے.

ای پیپر دی نیشن