اوگرانے بھی سانحہ گوجرانوالہ پر ابتدائی رپورٹ تیار کر لی

Aug 10, 2021

اسلام آباد(نا مہ نگار)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ((اوگرا)نے بھی سانحہ گوجرانوالہ پر ابتدائی رپورٹ تیار کر لی۔ اوگرا کی رپورٹ کے مطابق وین میں غیر معیاری سلنڈر استعمال کیا گیا اور وین میں سلنڈر لگاتے وقت احتیاطی تدابیر نظر انداز کی گئیں جب کہ سلنڈر لگاتے وقت حفاظتی اقدامات بروئے کار نہیں لائے گئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہی کہ کمرشل گاڑیوں پر ایل پی جی اور سی این جی کے استعمال پر پابندی ہے لہذا اس پابندی کو بھی ملحوظ نہیں رکھا گیا۔ رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ کمرشل گاڑیوں کو سرٹیفکیٹ دینے کا عمل شفاف بنایا جائے۔ واضح رہے کہ گوجرانوالا میں وین میں گیس سلنڈر پھٹنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 10ہو گئی ہے جس میں تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 4افراد بھی شامل ہیں۔

مزیدخبریں