اسلام آباد(نیوزرپورٹر)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا آج منگل کومعائنہ کریں گے۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق الیکڑانک ووٹنگ سے متعلق آگاہی مہم میں مشین کو چاروں صوبائی اسمبلیوں میں بھی رکھاجائے گا۔وزیراعظم عمران خان ای ووٹنگ مشین کا پہلے ہی معائنہ کرچکے ہیں۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو وزرات سائنس و ٹیکنالوجی نے تیار کیا ہے۔ الیکڑانک ووٹنگ مشین کو الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اصولوں کے تحت بنایا گیاہے۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز پہلے ہی یہ اعلان کرچکے ہیں کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو چاروں صوبائی اسمبلیوں میں بھی رکھا جائے گا، اراکین پارلیمنٹ سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ووٹنگ کروائی جائے گی جبکہ ای ووٹنگ پر اراکین کی تجاویز کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ صاف اور شفاف انتخابات کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی ضرورت ہے، ای ووٹنگ انتخابات سے پورا انتخابی کلچر تبدیل اور شفافیت پر مبنی ہوگا۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کاآج معائنہ کر ینگے
Aug 10, 2021