پاکستان،کینیڈ اکی حکومتوں میں برادرانہ تعلقات ہیں، ہائی کمشنر مس وینڈی گلمور

Aug 10, 2021

حضرو (نمائندہ نوائے وقت) صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال پنجاب سید یاور عباس بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان محبت اور پر امن لوگوں کا ملک ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار تحصیل حضرو کے گاؤں خورہ خیل میں محمد خطاب خان آئی کیئر ہسپتال کاسنگ بنیاد رکھنے کے موقع پرکیااس موقع پر پاکستان میں کینیڈا کی ہائی کمشنر مس وینڈی گلمور، ضلعی صدر پی ٹی آئی اٹک قاضی احمد اکبر خان، ڈپٹی کمشنر اٹک عمران حامد شیخ،ڈی پی او اٹک رانا محمد شعیب،اسسٹنٹ کمشنر زوہیب احمد انجم اور علا قے کے کثیر افراد نے شر کت کی۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے سید یاور عباس بخاری نے ہسپتال بنانے والے پرویز خان اورعقیل خان کی کاوشوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیااور ان کو قابل تقلید مثال قرار دیا۔ہمیں زیادہ سے زیادہ ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو حکومتوں کے ساتھ سماجی بہبود کے کاموں میں سر گر می سے حصہ لیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈ اکی حکومتوں میں برادرانہ تعلقات ہیں۔کینیڈا کے وزیراعظم کی طر ح پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی بھی دنیا معترف ہے،جنہوں نے اس ملک کو عالمگیر تر قی کی راہ پر ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹک میں بھی عوامی فلاح و بہبود کے بے شمارمنصوبوں پر کام جاری ہے جن میں اولین اٹک،حضرو اور گوندل میں ٹر اما سینٹرز کا قیام ہے۔اس کے ساتھ یونیورسٹیاں،ہسپتال،سڑکوں کی تعمیر،سکولو ں کی اپ گر یڈ یشن اور دیگر منصوبوں پر کام جاری ہے۔ کینیڈا کی ہائی کمشنر مس وینڈی گلمور نے اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے پاکستان،اس کی عوام اورجغرافیائی خوب صورتی کی تعریف کی۔ 

مزیدخبریں